Facebook YouTube TikTok WhatsApp
صحت

بنگلہ دیش میں خسرے کی بدترین وبا، 999 اموات

✍️ Nazrban Balochistan 📅 09 Sep 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

ڈھاکا: بنگلہ دیش میں خسرے کی بدترین وبا جاری ہے، جہاں مارچ سے اب تک 999 مشتبہ و تصدیق شدہ اموات رپورٹ ہوچکی ہیں، جبکہ اسپتال مریضوں کی بڑی تعداد کے باعث دباؤ کا شکار ہیں۔

ایک لاکھ 66 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

وزارت صحت کے مطابق وبا کے دوران ایک لاکھ 66 ہزار سے زائد مشتبہ کیسز سامنے آئے، جن میں 19 ہزار 835 کیسز لیبارٹری سے تصدیق شدہ ہیں، جبکہ ایک لاکھ 46 ہزار سے زائد مشتبہ مریض اسپتالوں میں داخل ہوئے۔

ویکسی نیشن میں کمی وبا کی بڑی وجہ

ماہرین کے مطابق 2024 اور 2025 میں سیاسی بحران کے باعث معمول کی ویکسی نیشن متاثر ہوئی اور ویکسین کی فراہمی میں مسائل پیدا ہوئے، جس سے بچوں میں خسرے کے خلاف قوتِ مدافعت کم ہوئی۔

بنگلہ دیش نے اپریل میں ہنگامی ملک گیر ویکسی نیشن مہم شروع کی، تاہم وبا پر تاحال مکمل قابو نہیں پایا جاسکا۔ امریکی سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے مطابق بنگلہ دیش اس وقت دنیا کی سب سے بڑی خسرہ وبا کا سامنا کر رہا ہے۔

Bangladesh Faces Worst Measles Outbreak on Record as Death Toll Reaches 999

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں