محکمہ کھیل بلوچستان کے زیرِ اہتمام اوپن میراتھن، صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ پر زور
محکمہ کھیل، حکومت بلوچستان کے تعاون سے کوئٹہ میں نوجوانوں اور شہریوں کے لیے رن فار فن میراتھن دوڑ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف عمروں کے افراد، کھلاڑیوں اور نوجوانوں نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی۔
میراتھن کا آغاز کوئٹہ ایئرپورٹ روڈ سے ہوا، جہاں سے شرکاء مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے ایوب اسٹیڈیم پہنچے، جہاں دوڑ اختتام پذیر ہوئی۔
صحت مند سرگرمیوں کا فروغ
میراتھن میں شریک کھلاڑیوں نے ایونٹ کے انعقاد پر محکمہ کھیل بلوچستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسی سرگرمیاں نوجوانوں کو صحت مند اور مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینے کے مواقع فراہم کرتی ہیں۔
کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ محکمہ کھیل کی جانب سے ہر ماہ دو مرتبہ ایسے ایونٹس کا انعقاد نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
شرکاء نے امید ظاہر کی کہ صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔
Quetta Run for Fun Marathon attracts youth and citizens, promoting fitness, sports and healthy activities in Balochistan.



