لندن: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے حالیہ برسوں میں معیشت کے استحکام کے لیے بھرپور محنت کی، میکرو اکنامک اشاریے مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہیں۔
لندن اسٹاک ایکسچینج کی مارکیٹ اوپننگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اگر خلیج کا بحران پیدا نہ ہوتا تو پاکستان دیگر ابھرتی ہوئی معیشتوں کی طرح بہت آگے جا چکا ہوتا۔
وزیراعظم نے پاکستان کے 3 ارب ڈالر کے یورو بانڈز کی لندن اسٹاک ایکسچینج میں لسٹنگ کی رونمائی بھی کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ خطے میں امن کے لیے پاکستان اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان کی لندن اسٹاک ایکسچینج میں شرکت پاکستان اور برطانیہ کے اہم مالیاتی اداروں کے درمیان بڑھتے روابط کی عکاس ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف لندن اسٹاک ایکسچینج کی ٹریڈنگ اوپننگ تقریب میں شرکت کرنے والے پاکستان کے پہلے وزیراعظم بھی ہیں۔
مختلف عالمی مالیاتی اداروں کے سینیئر حکام سے ملاقاتوں کے بعد وزیراعظم وطن واپس روانہ ہوگئے۔PM Shehbaz Sharif says Pakistan could have advanced further like emerging economies without Gulf crisis.



