جاپان: ایشین گیمز 2026 میں پاکستان نے ای اسپورٹس کے PUBG موبائل مقابلے میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔
پاکستانی ٹیم نے دو روز پر محیط 12 میچز میں مجموعی طور پر 100 پوائنٹس حاصل کیے اور تیسری پوزیشن حاصل کرکے برانز میڈل جیتا۔
پاکستانی ٹیم کی شاندار کارکردگی
پاکستان کی پانچ رکنی ٹیم میں محمد حذیفہ، شیان اسد، فلک شیر، حسنین رحمان اور سید سمیر شامل تھے۔ ٹیم نے پہلے روز 39 پوائنٹس حاصل کیے، جبکہ دوسرے روز شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 61 پوائنٹس حاصل کیے۔
پاکستان نے آخری میچ میں بھی تیسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے 12 پوائنٹس حاصل کیے، جن میں 4 پلیسمنٹ اور 8 ایلیمینیشن پوائنٹس شامل تھے۔
ایونٹ میں تھائی لینڈ نے 128 پوائنٹس کے ساتھ گولڈ جبکہ چین نے 114 پوائنٹس کے ساتھ سلور میڈل حاصل کیا۔
پاکستان کے ایشین گیمز میں تمغوں کی تعداد 5 ہوگئ
ای اسپورٹس میں برانز میڈل کے بعد ایشین گیمز 2026 میں پاکستان کے مجموعی تمغوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے، اور تمام پانچوں تمغے برانز ہیں۔ پاکستان اس سے قبل خواتین کی کرکٹ، جدید MMA اور اسکواش میں بھی کانسی کے تمغے حاصل کرچکا ہے
Pakistan wins bronze in PUBG Mobile esports at Asian Games 2026, taking its medal tally to five.



