ایوب سپورٹس کمپلیکس کوئٹہ میں سیمینار، مشیر کھیل مینا مجید بلوچ سمیت سپورٹس حکام کی شرکت
کوئٹہ: محکمہ کھیل حکومتِ بلوچستان کے زیرِ اہتمام بلوچستان سپورٹس پالیسی 2008 میں ترامیم کے حوالے سے سیمینار ایوب سپورٹس کمپلیکس کوئٹہ میں منعقد ہوا۔
کھلاڑیوں اور سپورٹس ایسوسی ایشنز کی تجاویز حاصل
سیمینار میں مشیر کھیل و امورِ نوجوانان مینا مجید بلوچ، سیکرٹری کھیل درا بلوچ، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس، بلوچستان اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدر گل کاکڑ اور مختلف سپورٹس ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر بلوچستان سپورٹس پالیسی 2008 میں تبدیلی اور بہتری کے حوالے سے کھلاڑیوں، آفیشلز اور ایسوسی ایشنز کے نمائندوں سے تجاویز حاصل کی گئیں۔
کھلاڑیوں کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کا عزم
صوبائی مشیر کھیل مینا مجید بلوچ نے شرکاء کی تجاویز غور سے سنیں اور انہیں نئی سپورٹس پالیسی میں شامل کرنے پر غور کی یقین دہانی کرائی۔
انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو درپیش مسائل کے حل اور انہیں بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
اینڈومینٹ فنڈ سمیت دیگر سہولیات پر آگاہی
سیمینار میں بلوچستان کے کھلاڑیوں کے لیے اینڈومینٹ فنڈ سمیت دیگر سہولیات اور اقدامات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔Balochistan Sports Policy 2008: Seminar held in Quetta to seek athletes’ proposals for policy reforms



