اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزارتِ ریلوے کو ٹرینوں میں سفر کرنے والے مسافروں کی سہولیات بہتر بنانے اور ان کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کی ہدایت کر دی۔
ریلوے ٹریکس کی بروقت مرمت پر زور
وزیراعظم نے وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے ملاقات کے دوران وزارت سے متعلق امور اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ لی۔
وزیراعظم نے ریلوے ٹریکس کی بروقت مرمت اور دیکھ بھال یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ٹرین مسافروں کی حفاظت کو اولین ترجیح دی جائے۔
فریٹ سروسز کو مؤثر بنانے کی ہدایت
وزیراعظم نے پاکستان ریلوے کی فریٹ سروسز کو مزید مؤثر بنانے کے لیے بھی اقدامات کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کے فریٹ سیکٹر کو مضبوط بنانا ضروری ہے۔
جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ
ملاقات کے دوران وزیر ریلوے نے وزیراعظم کو وزارتِ ریلوے سے متعلق مختلف امور اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
PM Shehbaz Sharif Directs
Railways Ministry to Improve Passenger Facilities and Ensure Train Safety



