Facebook YouTube TikTok WhatsApp
کھیل

ایشین گیمز: پاکستان اسکواش ٹیم نے سلور میڈل حاصل کرلیا

✍️ Nazrban Balochistan 📅 02 Oct 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

ناگویا: جاپان میں جاری 20ویں ایشین گیمز کے مینز اسکواش ٹیم ایونٹ کے فائنل میں پاکستان کو ملائیشیا کے ہاتھوں 2-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد قومی اسکواش ٹیم نے سلور میڈل اپنے نام کرلیا۔

فائنل کے پہلے میچ میں پاکستان کے ناصر اقبال کا مقابلہ ملائیشیا کے امیشن راج چندرن سے ہوا۔ ناصر نے ابتدائی گیم 11-8 سے جیتی، تاہم ملائیشین کھلاڑی نے کم بیک کرتے ہوئے اگلے تینوں گیمز 11-3، 11-6 اور 11-4 سے جیت کر پاکستان کے خلاف پہلا پوائنٹ حاصل کیا۔

نور زمان کی بھرپور مزاحمت

دوسرے میچ میں پاکستان کے ٹاپ رینکڈ کھلاڑی نور زمان کا سامنا ملائیشیا کے ایئن یاؤ اینگ سے ہوا۔ نور زمان نے سخت مقابلے کے بعد تیسرا گیم 11-7 سے جیت کر میچ میں 2-1 کی برتری حاصل کی، تاہم ملائیشین کھلاڑی نے چوتھا گیم 11-4 اور فیصلہ کن پانچواں گیم 11-4 سے جیت لیا۔

اس نتیجے کے بعد ملائیشیا نے فائنل 2-0 سے جیت کر گولڈ میڈل حاصل کیا، جبکہ پاکستان نے سلور میڈل اپنے نام کیا۔

پاکستان کی ٹیم میں نور زمان، ناصر اقبال، محمد اشاب عرفان اور عاصم خان شامل تھے۔ پاکستان نے اس سے قبل 2022 کے ہانگژو ایشین گیمز میں بھی اسکواش ٹیم ایونٹ میں سلور میڈل حاصل کیا تھا، جبکہ پاکستان نے آخری مرتبہ 2010 میں ملائیشیا کو شکست دے کر اس ایونٹ کا گولڈ میڈل جیتا تھا۔

پاکستان کا ایشین گیمز میں سلور میڈل

مینز اسکواش ٹیم ایونٹ میں سلور میڈل پاکستان کی ایشین گیمز مہم میں ایک اہم کامیابی ہے۔ قومی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں جنوبی کوریا کو کوارٹر فائنل میں شکست دی جبکہ ہانگ کانگ کے خلاف سیمی فائنل میں 2-1 کی کامیابی حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنائی تھی

۔Pakistan wins silver

medal in men’s team squash at Asian Games 2026 after losing 2-0 to Malaysia in the final in Nagoya, Japan.

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں
↑