Facebook YouTube TikTok WhatsApp
GOB

پی ڈی ایم اے بلوچستان میں ہنگامی حالات کے دوران صنفی تشدد سے تحفظ کے فریم ورک کا اجراء

✍️ Nazrban Balochistan 📅 06 Oct 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

قدرتی آفات اور بحرانی صورتحال میں خواتین و کمزور طبقات کے تحفظ کے لیے مربوط حکمتِ عملی ناگزیر ہے، مقررین

کوئٹہ: صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) بلوچستان کے زیرِ اہتمام ہنگامی حالات میں صنفی بنیاد پر تشدد (Gender-Based Violence in Emergencies – GBViE) کے حوالے سے بلوچستان فریم ورک کے اجراء کی تقریب پی ڈی ایم اے بلوچستان کے کانفرنس ہال کوئٹہ میں منعقد ہوئی۔

تقریب کی صدارت ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے بلوچستان نوید احمد شیخ نے کی، جبکہ متعلقہ سرکاری اداروں، اقوام متحدہ کے ادارے UNFPA، آسٹریلین ایڈ اور دیگر شراکت دار اداروں کے نمائندگان اور ماہرین نے شرکت کی۔

خواتین اور کمزور طبقات کے تحفظ پر زور

تقریب کا مقصد قدرتی آفات، ہنگامی حالات اور دیگر بحرانی صورتحال کے دوران خواتین اور لڑکیوں سمیت متاثرہ افراد کو صنفی بنیاد پر تشدد سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے مؤثر نظام اور مربوط حکمتِ عملی وضع کرنا ہے۔

“From Preparedness to Protection” کا عزم

تقریب میں “From Preparedness to Protection — Together for a Safer, More Resilient Balochistan” کے عنوان سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ بلوچستان میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ متاثرہ آبادی، بالخصوص خواتین اور کمزور طبقات کے حقوق اور سلامتی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

مقررین نے کہا کہ آفات اور ہنگامی حالات کے دوران خواتین اور دیگر کمزور طبقات کو درپیش خطرات میں اضافہ ہو جاتا ہے، اس لیے پیشگی تیاری، بروقت تحفظ، اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ اور مربوط امدادی نظام ناگزیر ہیں۔

تقریب میں بلوچستان کے لیے GBViE فریم ورک کو ایک اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے اس کے مؤثر نفاذ اور تمام متعلقہ اداروں کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔

PDMA Balochistan launches Gender-Based Violence in Emergencies framework to protect women and vulnerable groups during disasters and crises in Balochistan.

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں
↑