Facebook YouTube TikTok WhatsApp
کھیل

چھٹا آل پاکستان وزیراعلیٰ بلوچستان فٹبال گولڈ کپ، سیمی فائنل مرحلہ آج سے شروع

✍️ Nazrban Balochistan 📅 07 Oct 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

پاک افغان کلب چمن، افغان سپورٹس کوئٹہ، مسلم کلب چمن اور افغان کلب سیمی فائنل میں پہنچ گئے

کوئٹہ:چھٹے آل پاکستان وزیراعلیٰ بلوچستان فٹبال گولڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، گزشتہ روز ایونٹ میں تین شاندار میچز کھیلے گئے، جن میں ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔

فاتح ٹیموں کی سیمی فائنل میں رسائی

پہلے میچ میں پاک افغان کلب چمن نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے بلوچ کلب نوشکی کو شکست دی اور سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

دوسرے میچ میں افغان سپورٹس کوئٹہ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی اور سیمی فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

تیسرے میچ میں مسلم کلب چمن نے بلوچ کلب کوئٹہ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی، جبکہ افغان کلب نے اتش ٹانک کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

کھلاڑیوں کا ایونٹ کو سراہتے ہوئے کامیابی کے عزم کا اظہار

کھلاڑیوں نے آل پاکستان وزیراعلیٰ بلوچستان فٹبال گولڈ کپ کے شاندار انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے مقابلوں سے بلوچستان میں فٹبال کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کے بہتر مواقع میسر آتے ہیں۔

کھلاڑیوں نے ایونٹ میں بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

سیمی فائنل مقابلے آج ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں

سیمی فائنل مرحلے کے مقابلے آج سے کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، جہاں پہلے سیمی فائنل میں افغان کلب چمن کا مقابلہ افغان سپورٹس کوئٹہ سے ہوگا

6th All Pakistan Chief Minister Balochistan Football Gold Cup semi-finals begin today at Ayub Stadium Quetta.

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں
↑