Facebook YouTube TikTok WhatsApp
بلوچستان

بلوچستان میں موسم خشک، قلات 8 اور تربت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

✍️ Nazrban Balochistan 📅 08 Oct 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

محکمہ موسمیات کے مطابق قلات صوبے کا سرد ترین مقام جبکہ تربت گرم ترین رہا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں کہیں بارش ریکارڈ نہیں ہوئی

قلات میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری ریکارڈ

ریجنل میٹرولوجیکل سینٹر کوئٹہ کے مطابق جمعرات 8 اکتوبر کو بلوچستان میں کم سے کم درجہ حرارت قلات میں 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سمنگلی میں 11.5، کوئٹہ میں 12، دالبندین میں 17.5، ژوب میں 18 اور پنجگور میں 18.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔خضدار میں کم سے کم درجہ حرارت 19.5، بارکھان میں 21، نوکنڈی میں 21.5، لسبیلہ میں 22.5، جیوانی اور پسنی میں 24، اورماڑہ میں 24.5، گوادر میں 25، تربت میں 25.5 جبکہ سبی میں 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Balochistan weather remains mostly dry with significant temperature variation across the province.

تربت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری ریکارڈ

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ 7 اکتوبر کو تربت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو صوبے میں سب سے زیادہ رہا۔ سبی میں 40، لسبیلہ میں 36.2، نوکنڈی میں 36، دالبندین میں 35.5، پنجگور، خضدار اور پسنی میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اورماڑہ میں 33، بارکھان اور ژوب میں 32، جیوانی میں 32، گوادر میں 31 جبکہ کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش ریکارڈ نہیں ہوئیریجنل میٹرولوجیکل سینٹر کوئٹہ کے مطابق 8 اکتوبر کو ختم ہونے والے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے کسی بھی مقام پر بارش ریکارڈ نہیں ہوئی۔

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں
↑