ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے شہید بے نظیر ہسپتال کا دورہ کرکے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ڈاکٹروں اور عملے کی دستیابی اور ہسپتال کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا۔
ہسپتال کے مسائل اور ضروریات پر بریفنگ
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے اسسٹنٹ کمشنر سٹی کے ہمراہ شہید بے نظیر ہسپتال کوئٹہ کا دورہ کیا، جہاں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شہزاد واحد نے انہیں ہسپتال کے مسائل، ضروریات، او پی ڈی، ایمرجنسی، ڈاکٹروں اور طبی عملے کی دستیابی سمیت ایل ایم او سے متعلق امور پر بریفنگ دی۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف وارڈز، یونٹس اور او پی ڈیز کا معائنہ کیا اور ڈاکٹروں و طبی عملے سے ملاقات کی۔ انہوں نے مریضوں سے بھی گفتگو کی اور انہیں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ویکسینیشن یونٹ کا بھی دورہ کیا۔
Improving hospital services and staff availability is essential for better patient care.
مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت
ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی نے ہسپتال انتظامیہ پر زور دیا کہ مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے اور درپیش مسائل حل کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو معیاری طبی خدمات میسر آسکیں۔



