مکہ دفاعی اتحاد اہم اور مثبت پیشرفت ہے، بھارت اور اسرائیل کی جانب سے پھیلائی جانے والی غلط معلومات مسترد کرتے ہیں، حاقان فیدان
انقرہ: ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے مکہ دفاعی معاہدے کو خطے کے لیے اہم پیشرفت اور گیم چینجر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اتحاد علاقائی تعاون اور مشترکہ دفاع کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔
ترک وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ مکہ دفاعی اتحاد ایک مثبت اور اہم اقدام ہے، جو خطے میں باہمی تعاون اور مشترکہ دفاعی حکمت عملی کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔
بھارت اور اسرائیل کا پروپیگنڈا مسترد
حاقان فیدان نے معاہدے سے متعلق بھارت اور اسرائیل کی جانب سے پھیلائی جانے والی غلط معلومات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس اہم پیشرفت کے حوالے سے بے بنیاد بیانیے قابل قبول نہیں۔
علاقائی تعاون اور مشترکہ دفاع کی نئی راہ
ترک وزیر خارجہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون خطے میں استحکام اور باہمی شراکت داری کے لیے اہم ثابت ہوسکتا ہے۔
Turkish Foreign Minister Hakan Fidan Calls Pakistan-Saudi Arabia-Turkiye Mecca Defence Pact a Game Changer for Regional Security


