Facebook YouTube TikTok WhatsApp
بلوچستان

ملائکہ خان، بلوچستان کی پہلی خاتون کوہ پیما

✍️ Nazrban Balochistan 📅 21 Jul 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

بلوچستان کی 14 سالہ طالبہ ملائکہ خان خلجی نے ویمن ایکسپڈیشن 2026 کے دوران اسکاردو کی

کھوسر گنگ چوٹی کامیابی سے سر کر کے صوبے کی پہلی خاتون کوہ پیما ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

کوئٹہ: بلوچستان کی 14 سالہ طالبہ ملائکہ خان خلجی نے قومی سطح کی ویمن ایکسپڈیشن 2026 کے دوران اسکاردو کی دشوار گزار کھوسر گنگ چوٹی کامیابی سے سر کر کے ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔ اس کامیابی کے ساتھ وہ بلوچستان کی تاریخ میں یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی خاتون کوہ پیما بن گئی ہیں۔

ملائکہ خان خلجی بلوچستان انسٹی ٹیوٹ فار ٹورازم، ہاسپیٹلٹی اینڈ کلچر مینجمنٹ (BITHCM) کی طالبہ ہیں اور ویمن ایکسپڈیشن 2026 میں شریک ہونے والی سب سے کم عمر رکن بھی تھیں۔ وہ اس سے قبل بھی مختلف کھیلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے متعدد میڈلز اور ٹرافیاں اپنے نام کر چکی ہیں۔

ملائکہ کی اس کامیابی کو بلوچستان کی بیٹیوں کے عزم، صلاحیت اور بلند حوصلے کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔ ان کی یہ تاریخی کامیابی نہ صرف نوجوانوں، خصوصاً لڑکیوں کے لیے ایک مثال ہے بلکہ اس سے صوبے اور ملک کا نام بھی روشن ہوا ہے۔

ملائکہ خان خلجی نے اپنے عزم اور محنت سے یہ ثابت کیا ہے کہ بلند حوصلوں کے سامنے کوئی بھی چوٹی ناقابلِ تسخیر نہیں۔ ان کی اس شاندار کامیابی پر بلوچستان بھر میں خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے اور انہیں مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں