Facebook YouTube TikTok WhatsApp
تعلیم

بی آئی ایس ای کوئٹہ: ڈیجیٹل ڈی ایم سی عارضی طور پر قابلِ قبول

✍️ Nazrban Balochistan 📅 22 Jul 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

بلوچستان بورڈ نے ایچ ایس ایس سی سالانہ امتحان 2026 کے طلبہ کی سہولت کے لیے ویب سائٹ سے حاصل کردہ ڈیجیٹل ڈی ایم سی کو داخلوں اور دیگر مراعات کے لیے عارضی طور پر قابلِ قبول

قرار دے دیا۔

کوئٹہ: بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) کوئٹہ نے ہائر سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (HSSC) سالانہ امتحان 2026 کے طلبہ کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ڈیجیٹل ڈی ایم سی (Detailed Marks Certificate) کو عارضی طور پر داخلوں اور دیگر مراعات کے لیے قابل قبول قرار دے دیا ہے۔

بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق تمام متعلقہ تعلیمی اداروں اور ادارہ جات کو ہدایت کی گئی ہے کہ بورڈ کی ویب سائٹ سے حاصل کی گئی ڈیجیٹل ڈی ایم سی کو عارضی طور پر قبول کیا جائے، تاکہ داخلوں کی آخری تاریخ کے باعث طلبہ کو کسی قسم کے نقصان کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ طلبہ بعد ازاں امتحانی برانچ کی جانب سے جاری کردہ اصل ڈی ایم سی متعلقہ ادارے میں جمع کرانے کے پابند ہوں گے۔

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں