وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 35 پیسے فی لیٹر کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا۔
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور خلیج فارس میں حالیہ علاقائی کشیدگی کے اثرات کے پیشِ نظر پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 35 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 315 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 360 روپے 6 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 21 جولائی (منگل) سے ہوگا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں ردوبدل عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور خطے کی بدلتی صورتحال کے باعث کیا گیا ہے۔



