Facebook YouTube TikTok WhatsApp
GOB

مون سون سیزن: پی ڈی ایم اے اور موٹروے پولیس کے درمیان رابطہ مزید مؤثر بنانے پر اتفاق

✍️ Nazrban Balochistan 📅 23 Jul 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

پی ڈی ایم اے بلوچستان اور نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے مون سون ایمرجنسی پلان 2026 کے تحت قومی شاہراہوں پر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے باہمی رابطہ اور معلومات کے تبادلے کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

کوئٹہ: مون سون ایمرجنسی پلان 2026 کے تحت قومی شاہراہوں پر ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے پی ڈی ایم اے بلوچستان اور نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (این ایچ ایم پی) کے درمیان رابطہ کاری کے فروغ کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں پی ڈی ایم اے بلوچستان کے ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ کوآرڈینیشن نوید احمد اور این ایچ ایم پی کے ڈی آئی جی و زونل کمانڈر ڈاکٹر قریش خان نے شرکت کی۔ اجلاس میں پی ڈی ایم اے کے پروونشل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (PEOC) اور این ایچ ایم پی کے کنٹرول اینڈ کمانڈ روم کے درمیان بروقت معلومات کے تبادلے، مشترکہ ہنگامی ردعمل اور مون سون کے دوران قومی شاہراہوں پر پیش آنے والے واقعات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر قومی شاہراہوں پر سڑکوں کی صورتحال، ٹریفک کی روانی اور ہنگامی واقعات کی بروقت اطلاع کے لیے این ایچ ایم پی کی چیک پوسٹس، فوکل پرسنز اور موبائل پٹرولنگ نظام سے استفادہ کرنے پر اتفاق کیا گیا تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں فوری کارروائی اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

اجلاس میں حالیہ برفباری کے دوران این ایچ ایم پی کے تعاون کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ مون سون سیزن کے دوران عوام کے جان و مال کے تحفظ اور قومی شاہراہوں کے انفراسٹرکچر کی حفاظت کے لیے دونوں اداروں کے درمیان باہمی تعاون اور رابطہ کاری کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں