Facebook YouTube TikTok WhatsApp
پاکستان

پی ایم ڈی کا مون سون الرٹ، بلوچستان سمیت کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی

✍️ Nazrban Balochistan 📅 23 Jul 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

پاکستان محکمہ موسمیات نے بلوچستان سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے اربن فلڈنگ، لینڈ سلائیڈنگ اور اچانک سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

اسلام آباد: پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے ملک کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے عوام اور متعلقہ اداروں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، کشمیر، اسلام آباد، پنجاب، شمال مشرقی اور جنوبی بلوچستان، جنوب مشرقی و شمال مشرقی سندھ اور گلگت بلتستان میں پیش گوئی کے دوران وقفے وقفے سے بارش اور آندھی چلنے کا امکان ہے۔

پی ایم ڈی نے خبردار کیا ہے کہ بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کے باعث شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ، نشیبی اور حساس علاقوں میں اچانک سیلابی صورتحال جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے۔

محکمہ موسمیات نے عوام، مسافروں اور متعلقہ اداروں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے، موسمی صورتحال پر نظر رکھنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں