Facebook YouTube TikTok WhatsApp
صحت

روبوٹک سرجری صحت کے شعبے میں انقلابی پیش رفت، ڈاکٹر خاور اقبال

✍️ Nazrban Balochistan 📅 25 Jul 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

ایڈوانسڈ سرجری کے ماہر ڈاکٹر خاور اقبال نے کہا ہے کہ روبوٹک سرجری جدید طبی ٹیکنالوجی کے ذریعے پیچیدہ آپریشنز کو زیادہ محفوظ، درست اور مؤثر بناتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ سال بلوچستان میں بھی یہ سہولت متعارف کرائی جائے گی۔

کوئٹہ: ایڈوانسڈ سرجری کے ماہر ڈاکٹر خاور اقبال نے کہا ہے کہ روبوٹک سرجری جدید طبی شعبے میں ایک اہم پیش رفت ہے، جو روایتی اوپن اور لیپروسکوپک سرجری کے مقابلے میں زیادہ درستگی، بہتر کنٹرول اور پیچیدہ آپریشنز انجام دینے کی صلاحیت فراہم کرتی ہے۔

انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ روبوٹک سرجری کے دوران جدید روبوٹک بازوؤں اور تھری ڈی ویژن سسٹم کی مدد سے سرجن انتہائی باریک بینی کے ساتھ آپریشن کرتے ہیں، جس سے جسم کے مشکل حصوں تک آسانی سے رسائی ممکن ہوتی ہے اور علاج کی کامیابی کے امکانات میں اضافہ ہوتا ہے۔

ڈاکٹر خاور اقبال نے کہا کہ اگرچہ خصوصی آلات اور جدید ٹیکنالوجی کے باعث روبوٹک سرجری کی لاگت فی الحال نسبتاً زیادہ ہے، تاہم یہ کینسر، جنرل سرجری اور دیگر پیچیدہ بیماریوں کے علاج میں انتہائی مؤثر ثابت ہو رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں ریموٹ روبوٹک سرجری کے ذریعے دور دراز علاقوں میں موجود مریض بھی ماہر سرجنز کی خدمات سے مستفید ہو سکیں گے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ ایک سال کے دوران بلوچستان میں روبوٹک سرجری کی سہولت متعارف کرا دی جائے گی، جس سے صوبے کے عوام کو جدید، معیاری اور جدید ترین جراحی سہولیات اپنے ہی علاقے میں دستیاب ہوں گی۔

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں