حکومت بلوچستان کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار میں نوجوانوں، وکلاء، میڈیا اور تعلیمی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
ماہرین نے پالیسی سازی کے اصولوں پر تربیت فراہم کرتے ہوئے شرکاء کو عملی مشقوں کے ذریعے مؤثر گورننس اور پالیسی سازی کے عمل سے روشناس کرایا۔
کوئٹہ: حکومت بلوچستان کے زیر اہتمام بلوچستان یوتھ سوشو اکنامک ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت بلوچستان یوتھ ریسورس سینٹر میں پالیسی ورکشاپ کے حوالے سے ایک سیمینار منعقد کیا گیا، جس میں نوجوانوں، وکلاء، میڈیا نمائندگان، تعلیمی اداروں کے نمائندوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
سیمینار کے دوران گورننس اینڈ انسٹی ٹیوشنل ڈیولپمنٹ اسپیشلسٹ محمد یعقوب نے پالیسی سازی کے مختلف پہلوؤں پر جامع پریزنٹیشن دی اور شرکاء کو مؤثر پالیسی سازی کے اصولوں اور طریقہ کار سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر ٹرینرز نے عملی سرگرمیوں اور گروپ مشقوں کے ذریعے شرکاء کی صلاحیتوں میں اضافہ کیا اور انہیں پالیسی سازی کے عملی مراحل سے روشناس کرایا۔ سیمینار کا مقصد نوجوانوں اور دیگر شرکاء کو مؤثر پالیسی سازی کے عمل میں شامل ہونے اور گورننس سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔



