وفاقی حکومت نے 28 جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول ایک روپے فی لیٹر سستا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 37 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا۔
اسلام آباد: وفاقی حکومت کے نظرثانی شدہ پیٹرولیم قیمتوں کے طریقہ کار کے تحت آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے 28 جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی ایکس ڈپو قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 3 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 386 روپے 83 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ اس سے قبل ڈیزل 383 روپے 46 پیسے فی لیٹر فروخت ہو رہا تھا۔
دوسری جانب پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 334 روپے 18 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جو اس سے قبل 335 روپے 18 پیسے فی لیٹر تھی۔نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 28 جولائی سے ہوگا۔



