Facebook YouTube TikTok WhatsApp
بلوچستان

بلوچستان کی پہلی خاتون کوہ پیما ملائکہ خلجی کھوسرگنگ چوٹی سر کر کے وطن واپس پہنچ گئیں

✍️ Nazrban Balochistan 📅 28 Jul 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

بلوچستان کی پہلی خاتون کوہ پیما ملائکہ خلجی تقریباً 6 ہزار 400 میٹر بلند کھوسرگنگ چوٹی کامیابی سے سر کر کے کوئٹہ واپس پہنچ گئیں۔

کوئٹہ: بلوچستان کی پہلی خاتون کوہ پیما ملائکہ خلجی سکردو میں تقریباً 6 ہزار 400 میٹر بلند کھوسرگنگ چوٹی کامیابی سے سر کرنے کے بعد کوئٹہ پہنچ گئیں، جہاں کوئٹہ ایئرپورٹ پر ان کے اہلِ خانہ، رشتہ داروں اور دوستوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملائکہ خلجی نے کہا کہ بلوچستان کی پہلی خاتون کوہ پیما بننا ان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چوٹی سر کرنے کے دوران سخت موسمی حالات اور دشوار گزار راستوں سمیت کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا، تاہم عزم، محنت اور حوصلے کی بدولت وہ اس مہم میں کامیاب رہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ بلوچستان کی مزید لڑکیاں بھی کوہ پیمائی اور ایڈونچر اسپورٹس میں حصہ لیں اور ملک و قوم کا نام روشن کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو کوہ پیمائی اور ہائیکنگ جیسے کھیلوں کے فروغ کے لیے خصوصی اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ نوجوانوں، بالخصوص خواتین کو بہتر مواقع اور سہولیات میسر آ سکیں۔

ملائکہ خلجی نے بتایا کہ کوہ پیمائی کے شوق کو پورا کرنے کے لیے انہیں مختلف مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تاہم ان کا اگلا ہدف پاکستان کی معروف بلند چوٹی اسپانٹک کو سر کرنا ہے۔

ان کی اس کامیابی کو بلوچستان میں خواتین کے عزم، صلاحیتوں اور حوصلے کی ایک نمایاں مثال قرار دیا جا رہا ہے۔

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں