Facebook YouTube TikTok WhatsApp
صحت

ہیپاٹائٹس سے بچاؤ ہر خاندان کا حق، آگاہی اور بروقت تشخیص ناگزیر ہے: وزیراعلیٰ بلوچستان

✍️ Nazrban Balochistan 📅 29 Jul 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حکومت بلوچستان عوام کی صحت کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، تاہم اس جدوجہد کی اصل طاقت عوام کا شعور اور تعاون ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہیپاٹائٹس جیسے موذی مرض پر قابو پانے کے لیے آگاہی کو فروغ دینا، بروقت تشخیص اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنا انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ اپنی اور اپنے اہل خانہ کی صحت کے تحفظ کے لیے باقاعدہ طبی معائنہ اور احتیاطی اقدامات کو معمول بنائیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ “ہیپاٹائٹس سے بچاؤ ہر خاندان کا حق ہے، کسی گھر کا چراغ بجھنے نہ دیں۔” انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت صحت عامہ کے فروغ اور ہیپاٹائٹس کی روک تھام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

میر سرفراز بگٹی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مل کر ہیپاٹائٹس کے خلاف آگاہی پھیلائیں، بروقت تشخیص کو اپنائیں اور ایک صحت مند بلوچستان کی تعمیر میں اپنا بھرپور کردار ادا کری

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں