Facebook YouTube TikTok WhatsApp
بلوچستان

سی ایم پورٹل پر عوامی شکایت، بلیلی میں صابن بنانے کی فیکٹری سیل

✍️ Nazrban Balochistan 📅 29 Jul 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے سی ایم پورٹل پر موصول شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے انسانی صحت کو لاحق خطرات کے پیش نظر بلیلی میں قائم صابن بنانے کی فیکٹری سیل کر دی۔

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان کے شکایات پورٹل (سی ایم پورٹل) پر موصول عوامی شکایت پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے بلیلی میں قائم صابن بنانے کی ایک فیکٹری کو سیل کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق بلیلی کے ایک رہائشی کی جانب سے فیکٹری سے اٹھنے والی بدبو اور ماحولیاتی آلودگی سے متعلق شکایت درج کرائی گئی تھی، جس پر ڈپٹی کمشنر نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری کارروائی کی ہدایت کی۔

ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر (کچلاک) کیپٹن (ر) کبیر مزاری نے فیکٹری پر چھاپہ مارا۔ معائنے کے دوران فیکٹری سے اٹھنے والی شدید بدبو کے باعث انسانی صحت کو لاحق خطرات کے پیش نظر فیکٹری کو فوری طور پر سیل کر دیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوامی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، جبکہ شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات پر فوری اور مؤثر ایکشن کو یقینی بنایا جائے گا۔

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں