Facebook YouTube TikTok WhatsApp
ثقافت

بلوچستان میں انٹرنیشنل خطاطی نمائش کا انعقاد کریں گے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

✍️ Nazrban Balochistan 📅 11 Aug 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں انٹرنیشنل خطاطی نمائش کا انعقاد کیا جائے گا، جبکہ آئندہ سال معرکہ حق کی تقریبات میں خطاطی نمائش کو بھی شامل کیا جائے گا۔

رسول رحمت خطاطی نمائش بہترین اقدام ہے

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے رسول رحمت خطاطی نمائش کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسول رحمت خطاطی نمائش کا انعقاد بہترین اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے عوام کو خطاطی سے رغبت رہی ہے، اس لیے بلوچستان میں انٹرنیشنل خطاطی نمائش کا انعقاد کروائیں گے۔

Balochistan plans to promote international calligraphy exhibitions and cultural activities across the province.

معرکہ حق کی تقریبات میں خطاطی نمائش شامل کرنے کا اعلان

میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا کہ 10 مئی کو پاکستان کو عظیم فتح ملی ہے۔ آنے والے سال میں معرکہ حق کی تقریبات میں خطاطی نمائش کو بھی شامل کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی کاوشیں سب کے سامنے ہیں۔

بلوچوں کو لاحاصل جنگ کی طرف دھکیلا جارہا ہے، وزیراعلیٰ

میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا کہ بلوچوں کو لاحاصل جنگ کی طرف دھکیلا جارہا ہے، جس سے صرف بلوچوں کو نقصان پہنچے گا۔

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں