کوئٹہ: گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے قائمقام گورنر بلوچستان کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی کے جواں سال صاحبزادے ثناء اللہ اچکزئی کی ناگہانی وفات پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
گورنر بلوچستان کا سوگوار خاندان سے اظہارِ تعزیت
اپنے تعزیتی بیان میں گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے قائمقام گورنر بلوچستان کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی اور سوگوار خاندان سے غمرازی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ مرحوم ثناء اللہ اچکزئی کا اچانک انتقال اہلِ خانہ کے لیے ناقابلِ تلافی صدمہ ہے۔ اس موقع پر وہ غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
مرحوم کے لیے دعائے مغفرت
گورنر بلوچستان نے دعا کی کہ پروردگار مرحوم ثناء اللہ اچکزئی کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان بالخصوص والدین کو یہ ناقابلِ برداشت صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔
انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
Governor Balochistan expressed deep condolences over the tragic death of Sanaullah Achakzai.



