وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کے نوجوانوں پر مرکوز اقدامات کے تحت بلوچستان یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام کا آغاز کردیا گیا، پہلے بیچ کی چار روزہ تربیتی سرگرمیاں گورنمنٹ بوائز پوسٹ گریجویٹ کالج سریاب روڈ کوئٹہ میں منعقد ہوئیں۔
55 سے زائد نوجوانوں کی چار روزہ تربیتی پروگرام میں شرکت
بلوچستان یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام کے پہلے بیچ میں 55 سے زائد نوجوان طلبہ نے شرکت کی۔ چار روزہ تربیتی پروگرام کے دوران نوجوانوں کی پیشہ ورانہ اور عملی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے مختلف موضوعات پر تربیتی سیشنز منعقد کیے گئے۔
کمیونیکیشن، لیڈرشپ اور کیریئر کونسلنگ کی تربیت
پروگرام کے پہلے روز شاہ محمد نے شرکاء کو کمیونیکیشن اور انٹرپرسنل اسکلز کے موضوع پر تربیت فراہم کی، جبکہ دوسرے روز ڈاکٹر اسد نے لیڈرشپ اور لیڈرشپ اسکلز کے حوالے سے سیشن منعقد کیا۔
تیسرے روز ڈاکٹر فرحان نے نوجوانوں کو انٹرپرینیورشپ اور کیریئر کونسلنگ کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی، جبکہ چوتھے روز ڈاکٹر عبدالرؤف نے سی وی رائٹنگ، انٹرویو اسکلز اور موک انٹرویوز کے حوالے سے تربیتی سرگرمیاں کرائیں۔
Balochistan Youth Development Program aims to equip young people with practical skills for career growth and leadership.
نوجوانوں میں اسناد تقسیم، پروگرام کو سراہا گیا
تربیتی سیشنز کے دوران شرکاء کی عملی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے مختلف انٹرایکٹو سرگرمیاں بھی کرائی گئیں۔ چاروں روز کے اختتام پر شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔
نوجوانوں نے پروگرام کو سراہتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان، حکومتِ بلوچستان اور ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز کا شکریہ ادا کیا۔



