Facebook YouTube TikTok WhatsApp
پاکستان

عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر 26 اگست کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

✍️ Nazrban Balochistan 📅 21 Aug 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

وزیراعظم نے 12 ربیع الاول 1448ھ کے موقع پر بدھ 26 اگست 2026ء کو عام تعطیل کی منظوری دے دی

عید میلاد النبی ﷺ پر عام تعطیل

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر 26 اگست 2026ء بروز بدھ کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم نے 12 ربیع الاول 1448ھ کے موقع پر 26 اگست کو عام تعطیل کی منظوری دی ہے۔

کابینہ ڈویژن کا نوٹیفکیشن

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ سال 2026ء کے لیے عوامی اور اختیاری تعطیلات سے متعلق کابینہ ڈویژن کے 19 جنوری 2026ء کے سرکلر کے تسلسل میں کیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت نے متعلقہ اداروں کو عام تعطیل کے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے جبکہ نوٹیفکیشن کو تمام بڑے انگریزی و اردو اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے وسیع پیمانے پر تشہیر کے لیے جاری کیا گیا ہے۔

26 اگست کو ملک بھر میں تعطیل

عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر 26 اگست کو سرکاری دفاتر اور متعلقہ ادارے عام تعطیل کے باعث بند رہیں گے۔

The government has declared August 26, 2026, a public holiday for Eid Milad-un-Nabi.

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں
↑