Facebook YouTube TikTok WhatsApp
GOB

پاک ایران بارڈر جلد کھلنے کا امکان، سرحدی انتظامات بہتر بنانے کے لیے پیش رفت جاری ہے، شاہد رند

✍️ Nazrban Balochistan 📅 18 Oct 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

بارڈر کی عارضی بندش کا مقصد سکیورٹی خدشات کا ازالہ اور اسمگلنگ کی روک تھام ہے، معاون برائے اطلاعات و سیاسی امور

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند نے کہا ہے کہ پاک ایران بارڈر کی عارضی بندش سے متعلق سوشل میڈیا پر مختلف افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، جن کے تناظر میں عوام کو حقائق سے آگاہ رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بارڈر کی عارضی بندش کا بنیادی مقصد دونوں اطراف سکیورٹی خدشات کا ازالہ، اسمگلنگ کی روک تھام اور سرحدی امور کی مؤثر نگرانی کے لیے مربوط نظام وضع کرنا ہے۔

دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کے درمیان مثبت پیش رفت جاری

اپنے بیان میں شاہد رند نے کہا کہ سرحدی انتظامات کو بہتر بنانے اور متعلقہ مسائل کے حل کے لیے دونوں اطراف کے اعلیٰ حکام کے درمیان مثبت پیش رفت جاری ہے۔ انتظامی معاملات کو درست خطوط پر استوار کرنے اور درپیش مسائل کے حل کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، جس کے نتیجے میں پاک ایران بارڈر جلد کھلنے کا امکان ہے۔

سرحدی نظام مؤثر بنانے سے اسمگلنگ کی روک تھام میں مدد ملے گی

شاہد رند کا کہنا تھا کہ سرحدی نظام کو مؤثر اور مربوط بنانے سے نہ صرف اسمگلنگ کی روک تھام میں مدد ملے گی بلکہ سرحدی علاقوں میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے میں بھی پیش رفت ہوگی۔ اس کے ساتھ قانونی تجارت سے وابستہ تاجروں کو سہولیات فراہم کرنے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے سازگار ماحول پیدا ہوگا۔

تجارتی سرگرمیوں میں غیر ضروری رکاوٹیں پیدا کرنا مقصد نہیں، شاہد رند

معاون برائے اطلاعات و سیاسی امور نے واضح کیا کہ سرحدی امور سے متعلق انتظامی اور سکیورٹی اقدامات کا مقصد تجارت میں غیر ضروری مشکلات پیدا کرنا نہیں بلکہ سرحدی نظام کو منظم، محفوظ اور مؤثر بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے سرحدی معاملات کو بہتر انداز میں چلانے اور متعلقہ مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔

عوام غیر مصدقہ اطلاعات اور افواہوں پر توجہ نہ دیںاری

شاہد رند نے عوام اور متعلقہ حلقوں پر زور دیا کہ وہ غیر مصدقہ اطلاعات اور افواہوں پر توجہ دینے کے بجائے مستند معلومات پر اعتماد کریں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جمثبت پیش رفت کے نتیجے میں سرحدی معاملات میں بہتری آئے گی، اسمگلنگ اور بدامنی پر قابو پانے میں مدد ملے گی اور قانونی تجارت سے وابستہ تاجروں کو مزید سہولیات میسر آئیں گی۔

Pakistan-Iran Border Likely to Reopen Soon as Border Security Talks Make Progress: Shahid Rind

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں
↑