Facebook YouTube TikTok WhatsApp
پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ کا شیشہ کیفیز سے متعلق اہم حکم

✍️ Nazrban Balochistan 📅 12 Sep 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

قانونی طور پر کاروبار کرنے والے شیشہ کیفیز کے خلاف جبری کارروائی سے روک دیا، ایک ماہ میں قانونی قواعد نافذ کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیشہ کیفیز سے متعلق کیس میں اہم حکم جاری کرتے ہوئے قانونی طور پر کاروبار کرنے والے شیشہ کیفیز کے خلاف جبری کارروائی سے روک دیا، جبکہ وفاق سے جواب بھی طلب کرلیا۔

ایک ماہ میں قانونی فریم ورک نافذ کرنے کی ہدایت

عدالت نے شیشہ کیفیز سے متعلق قواعد کو ایک ماہ کے اندر نافذ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وفاقی کابینہ کو شیشہ نوشی سے متعلق قوانین جلد منظور کرنے کا حکم دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو بھی معاملہ متعلقہ حکام کے سامنے اٹھانے کی ہدایت کی۔

نوجوان نسل کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری

عدالت نے قرار دیا کہ نوجوان نسل کو منشیات اور شیشہ نوشی سے محفوظ رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے، جبکہ شیشہ کیفیز کے لیے واضح قانونی فریم ورک کا فقدان تشویشناک ہے۔

عدالت نے متعلقہ حکام کو ایک ماہ میں قوانین کو حتمی شکل دے کر تعمیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

غیر قانونی کیفیز کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو غیر قانونی شیشہ کیفیز کے خلاف کارروائی جاری رکھنے جبکہ اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کو منشیات کے خاتمے کے لیے پولیس سے تعاون کرنے کی ہدایت کی۔

عدالت نے واضح کیا کہ قانون اور پرمٹ کے مطابق کاروبار کرنے والے ریسٹورینٹس کے خلاف غیر قانونی کارروائی نہ کی جائے، تاہم خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے۔

Islamabad High Court Orders Legal Framework for Sheesha Cafes, Bars Forced Action Against Lawful Businesses

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں