Facebook YouTube TikTok WhatsApp
بلوچستان

بلوچستان میں آئندہ تین روز شدید گرمی، بعض اضلاع میں بارش کی پیش گوئی

✍️ Nazrban Balochistan 📅 21 Jul 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

محکمہ موسمیات نے آئندہ 48 سے 72 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں گرم اور خشک موسم جبکہ نوکنڈی سمیت کئی علاقوں میں شدید گرمی کی پیش گوئی کی ہے۔

کوئٹہ: ریجنل میٹرولوجیکل سینٹر کوئٹہ نے آئندہ 48 سے 72 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان پر موسمی کم دباؤ موجود ہے جبکہ بحیرہ عرب سے مرطوب ہوائیں بھی صوبے میں داخل ہو رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نوکنڈی، واشک، دالبندین، خاران، پنجگور، کیچ، نوشکی، کوئٹہ، پشین، سبی، نصیرآباد، جھل مگسی، اُستا محمد، صحبت پور اور ملحقہ علاقوں میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے۔ تاہم ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، قلعہ سیف اللہ، کوہلو، خضدار، سوراب اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر گرج چمک، تیز ہواؤں اور بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے بیشتر علاقوں میں دوپہر اور شام کے اوقات میں تیز اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ سب سے کم گوادر میں 31.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو شدید گرمی اور ممکنہ گرد آلود ہواؤں کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ کسانوں اور مسافروں کو بھی موسمی صورتحال کے مطابق اپنی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں