Facebook YouTube TikTok WhatsApp
بلوچستان

بلوچستان پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، 102 ملزمان گرفتار

✍️ Nazrban Balochistan 📅 22 Aug 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر کی ہدایات پر صوبے بھر میں جرائم پیشہ عناصر، اشتہاری اور مفرور ملزمان کے خلاف خصوصی مہم جاری، بڑی مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد۔

تین ہفتوں کے دوران 102 ملزمان گرفتار

کوئٹہ، 22 اگست: آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر کی ہدایات پر صوبے بھر میں جرائم پیشہ عناصر، اشتہاری اور مفرور ملزمان کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے۔

ترجمان بلوچستان پولیس کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں کے دوران مختلف کارروائیوں میں 102 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جبکہ بڑی مقدار میں اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کی گئیں۔

اسلحہ اور گولیاں برآمد

کارروائیوں کے دوران 80 ریوالور اور پسٹل، 8 کلاشنکوف، 6 شارٹ گن و رائفلز، سینکڑوں گولیاں اور 55 میگزین برآمد کیے گئے۔

منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں 86 ملزمان گرفتار ہوئے، جبکہ 165 کلوگرام سے زائد چرس، آئس، ہیروئن اور دیگر منشیات بھی قبضے میں لی گئیں۔

Balochistan Police continues targeted operations to strengthen law enforcement and public safety.

اشتہاری اور مفرور ملزمان بھی گرفتار

پولیس ترجمان کے مطابق مہم کے دوران 43 اشتہاری، 296 مفرور اور 466 دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کو حراست میں لیا گیا، جبکہ 18 مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرایا گیا۔

اس کے علاوہ مسروقہ گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور موبائل فونز بھی برآمد کیے گئے، جبکہ 4 ہزار 576 گاڑیوں سے کالے شیشے اتارے گئے۔

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم

ترجمان بلوچستان پولیس کا کہنا ہے کہ صوبے میں امن و امان اور قانون کی عملداری یقینی بنانے کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں