Facebook YouTube TikTok WhatsApp
بلوچستان

بلوچستان کی پہلی خاتون کمشنر مقرر، سائرہ عطاء نے تاریخ رقم کر دی

✍️ Nazrban Balochistan 📅 28 Jul 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

حکومت بلوچستان نے سائرہ عطاء کو صوبے کی تاریخ کی پہلی خاتون کمشنر مقرر کر دیا، جنہیں لسبیلہ ڈویژن کا کمشنر تعینات کیا گیا ہے۔

کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے صوبے کی تاریخ میں پہلی بار کسی خاتون افسر کو کمشنر تعینات کر دیا۔ چیف سیکرٹری بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی منظوری سے گریڈ 20 کی سینئر افسر سائرہ عطاء کو کمشنر لسبیلہ ڈویژن مقرر کر دیا گیا ہے۔

سائرہ عطاء اس سے قبل سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ کے فرائض انجام دے رہی تھیں۔ ان کی تقرری کو بلوچستان میں خواتین کو بااختیار بنانے، میرٹ کے فروغ اور قیادت میں مساوی مواقع فراہم کرنے کی جانب ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

حکومت بلوچستان کے مطابق یہ تقرری خواتین کی اعلیٰ انتظامی عہدوں پر نمائندگی بڑھانے اور مؤثر طرزِ حکمرانی کو فروغ دینے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں