Facebook YouTube TikTok WhatsApp
بلوچستان

بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے روزگار کا بڑا اقدام

✍️ Nazrban Balochistan 📅 03 Aug 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

بلوچستان کے نوجوانوں کو جدید تکنیکی علوم سے آراستہ کرنے اور انہیں روزگار کے پائیدار مواقع فراہم کرنے کے لیے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے چیف منسٹر یوتھ ایمپلائمنٹ پروگرام کے تحت اہم اقدام شروع کردیا ہے۔

پروگرام کے تحت صوبہ بھر کے 1,000 ہونہار اور باصلاحیت نوجوانوں کو پاکستان کے نامور سافٹ ویئر ہاؤسز میں عملی تربیت کے ساتھ باقاعدہ روزگار فراہم کیا جائے گا۔

ایس بی کے ویمن یونیورسٹی میں آج انٹرویوز جاری

پروگرام کے تحت امیدواروں کی شارٹ لسٹنگ اور انٹرویوز کا مرحلہ جاری ہے، جبکہ آج ایس بی کے ویمن یونیورسٹی میں بھی نوجوانوں کے انٹرویوز منعقد کیے جا رہے ہیں۔

صوبے کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات پروگرام میں شرکت کر رہے ہیں، جبکہ میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے امیدواروں کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔

بی ٹیوٹا اور کیو ٹیک کا اشتراک

یہ فلیگ شپ پروگرام بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (B-TEVTA) کی زیر نگرانی کیو ٹیک (Q-Tech) کے اشتراک سے مکمل کیا جا رہا ہے۔

پروگرام کے شفاف انعقاد کے لیے آن لائن پورٹل کے ذریعے درخواستیں وصول کی گئی تھیں، جس کے بعد شارٹ لسٹنگ ٹیسٹ اور انٹرویوز کا مرحلہ شروع کیا گیا۔

گزشتہ تین روز سے بلوچستان کے تمام اضلاع سے آنے والے ہزاروں طلبہ و طالبات کے شارٹ لسٹنگ ٹیسٹ اور انٹرویوز جاری ہیں۔ دور دراز اضلاع سے نوجوانوں کی بڑی تعداد میں شرکت صوبے میں تکنیکی شعبے کی جانب بڑھتی ہوئی دلچسپی کی عکاسی کرتی ہے۔

نوجوانوں پر کوئی مالی بوجھ نہیں ہوگا

Youth Employment in Balochistan پروگرام کی اہم خصوصیت یہ ہے کہ منتخب ہونے والے تمام نوجوانوں کی تربیت، رہائش اور دیگر تمام اخراجات حکومت بلوچستان، بی ٹیوٹا کے توسط سے برداشت کرے گی۔

پروگرام میں شریک نوجوانوں پر کسی قسم کا مالی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔

آئی ٹی شعبے میں نوجوانوں کے لیے نئے مواقع

صوبے کے مختلف اضلاع سے آنے والے طلبہ و طالبات نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے اس روزگار دوست اقدام کو سراہا ہے۔

نوجوانوں کا کہنا ہے کہ آئی ٹی کے شعبے میں اس نوعیت کی پیشہ ورانہ تربیت سے بلوچستان کا باصلاحیت ٹیلنٹ قومی اور بین الاقوامی سطح پر سامنے آئے گا، جبکہ صوبے میں بے روزگاری کے خاتمے میں بھی یہ پروگرام اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں