Facebook YouTube TikTok WhatsApp
تعلیم

بلوچستان یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام، مختلف اضلاع میں نوجوانوں کی تربیت جاری

✍️ Nazrban Balochistan 📅 25 Aug 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

پنجگور، ژوب، پشین، لورالائی اور قلعہ سیف اللہ میں چار روزہ تربیتی پروگرامز، نوجوانوں کو عملی و پیشہ ورانہ مہارتوں کی تربیت فراہم

نوجوانوں کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے اقدامات

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کی ہدایت اور مشیر وزیراعلیٰ برائے کھیل و امور نوجوانان مینا مجید بلوچ کی نگرانی میں بلوچستان یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت مختلف اضلاع میں چار روزہ تربیتی پروگرامز منعقد کیے گئے۔

پنجگور کے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج خدابادان میں 60 سے زائد طالبات، ژوب میں 53 سے زائد طلبہ، پشین میں 55 سے زائد طالبات، یونیورسٹی آف لورالائی میں 63 سے زائد نوجوانوں جبکہ یونیورسٹی آف بلوچستان سب کیمپس قلعہ سیف اللہ میں 59 سے زائد طلبہ و طالبات نے تربیتی پروگرامز میں شرکت کی۔

کمیونیکیشن اور کیریئر اسکلز کی تربیت

پروگرامز میں کمیونیکیشن، انٹرپرسنل، لیڈرشپ و مینجمنٹ اسکلز، انٹرپرینیورشپ، کیریئر کاؤنسلنگ، سی وی رائٹنگ اور موک انٹرویو سمیت مختلف موضوعات پر تربیت دی گئی۔

Youth training programs are equipping Balochistan’s students with practical skills for future employment opportunities.

عملی سرگرمیوں کے ذریعے نوجوانوں کے اعتماد، ابلاغی صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ مہارتوں کو بہتر بنانے پر توجہ دی گئی، تاکہ وہ عملی زندگی اور روزگار کے بہتر مواقع کے لیے تیار ہو سکیں۔

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں