Facebook YouTube TikTok WhatsApp
کھیل

جونیئر ایشیا کپ: پاکستان کی مینز ٹیم سیمی فائنل میں، ویمنز ٹیم کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

✍️ Nazrban Balochistan 📅 09 Sep 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

بنگلادیش کو 3-0 سے شکست، گرین شرٹس گروپ میں ناقابل شکست

چین: مینز جونیئر ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 3-0 سے شکست دے کر گروپ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی، جبکہ قومی ٹیم نے مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

رانا ولید کے 2 گول، غلام مصطفیٰ نے تیسرا گول داغ دیا

پاکستان کی جانب سے رانا ولید نے میچ کے 9ویں اور 12ویں منٹ میں شاندار فیلڈ گول کرکے ٹیم کو 2-0 کی برتری دلائی۔

میچ کے آخری کوارٹر میں 52ویں منٹ پر غلام مصطفیٰ نے بہترین فیلڈ موو کے بعد تیسرا گول اسکور کرکے پاکستان کی فتح یقینی بنادی۔

پاکستان جونیئر ٹیم نے گروپ مرحلے میں تمام میچز جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے، جہاں اس کا مقابلہ جنوبی کوریا سے ہوگا۔

ویمنز ٹیم بھی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

دوسری جانب ویمنز جونیئر ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان اور قازقستان کے درمیان مقابلہ 1-1 گول سے برابر رہا۔

قازقستان کی امان گیلدی ژانسایا نے 15ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، تاہم پاکستان کی کپتان شارقہ سرور نے 55ویں منٹ میں فیلڈ گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔

اس ڈرا کے بعد پاکستان ویمنز جونیئر ٹیم نے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

Junior Asia Cup: Pakistan Men’s Team Reaches Semifinal, Women’s Team Advances to Quarterfinals

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں