Facebook YouTube TikTok WhatsApp
بلوچستان

خضدار کا تاریخی ڈرمبی پل، مضبوط تعمیر کا زندہ شاہکار

✍️ Nazrban Balochistan 📅 23 Jul 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

خضدار کے قریب کوئٹہ۔کراچی قومی شاہراہ پر واقع تاریخی ڈرمبی پل چار دہائیاں گزرنے کے باوجود آج بھی مضبوطی سے قائم ہے اور روزانہ سینکڑوں مسافروں کو محفوظ آمدورفت کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔

خضدار: خضدار شہر سے تقریباً 30 کلومیٹر دور کوئٹہ۔کراچی قومی شاہراہ پر آچر بند کے مقام پر واقع تاریخی ڈرمبی پل چار دہائیاں گزرنے کے باوجود آج بھی اپنی اصل حالت میں قائم ہے اور روزانہ سینکڑوں گاڑیوں، موٹر سائیکل سواروں اور پیدل مسافروں کو محفوظ آمدورفت کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔

1980 کی دہائی میں سیمنٹ اور مضبوط پتھروں سے تعمیر کیے گئے اس پل کو مقامی لوگ اعلیٰ انجینئرنگ، معیاری تعمیر اور بہترین منصوبہ بندی کی زندہ مثال قرار دیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ معیاری تعمیراتی سامان اور پیشہ ورانہ مہارت سے بنائے گئے ترقیاتی منصوبے طویل عرصے تک عوام کی خدمت کرتے ہیں۔

مقامی شہریوں کے مطابق ڈرمبی پل نہ صرف آمدورفت کو آسان بنائے ہوئے ہے بلکہ یہ علاقے کی تاریخ، شناخت اور پائیدار انفراسٹرکچر کی ایک نمایاں علامت بھی بن چکا ہے۔ یہ پل آج بھی اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ مضبوط اور معیاری تعمیر وقت کی آزمائش پر پوری اترتی ہے۔

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں