Facebook YouTube TikTok WhatsApp
GOB

ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی، نیلام شدہ گندم کی حوالگی کا فیصلہ

✍️ Nazrban Balochistan 📅 30 Sep 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

سیل کیے گئے گوداموں کے مالکان کو قانونی نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ

ڈائریکٹر جنرل محکمہ کموڈیٹی مینجمنٹ بلوچستان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر اُستا محمد سے ملاقات کی، جس میں ذخیرہ اندوزی کے خلاف سیل کیے گئے گندم کے گوداموں اور نیلام شدہ گندم کی کامیاب بولی دہندگان کو حوالگی کے معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

نیلامی مکمل، کامیاب بولی دہندگان کو گندم کی حوالگی میں انتظامیہ کا تعاون

اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل محکمہ کموڈیٹی مینجمنٹ نے بتایا کہ ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی کے دوران سیل کیے گئے گوداموں میں موجود گندم کی نیلامی مکمل ہوچکی ہے، تاہم نیلام شدہ گندم کامیاب بولی دہندگان کے حوالے کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی معاونت درکار ہے۔

گندم حوالے نہ کرنے پر مقدمات درج ہوں گے

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ متعلقہ گودام مالکان کو قانونی نوٹس جاری کرکے نیلام شدہ گندم کامیاب بولی دہندگان کے حوالے کرنے کا پابند کیا جائے گا۔ نوٹس کے باوجود گندم حوالے نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمات درج کروائے جائیں گے۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر شجاعت علی کھوسہ، اسسٹنٹ کمشنر اُستا محمد ماریہ شمون اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

ضلعی انتظامیہ نے نیلام شدہ گندم کی کامیاب بولی دہندگان کو حوالگی اور قانونی کارروائی کے سلسلے میں محکمہ کموڈیٹی مینجمنٹ کو مکمل تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

Balochistan takes legal action against wheat hoarders as auctioned wheat is set to be handed over to successful bidders.

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں
↑