Facebook YouTube TikTok WhatsApp
بلوچستان

ریتلی زمین پر مٹھاس کی فصل، بلوچستان میں کھجوروں کا موسم

✍️ Nazrban Balochistan 📅 17 Sep 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

پاک ایران سرحد سے ملحقہ بلوچستان کے علاقوں میں موسمِ کھجور نے رنگ بکھیر دیے ہیں۔ نوتان کے باغات میں کھجور کے پھل کی برداشت کا عمل شروع ہوگیا، جہاں ہزاروں درخت اپنے رس بھرے پھل کے ساتھ تیار ہیں۔ تقریباً 6 ہزار کھجور کے درختوں پر مشتمل یہ باغات نہ صرف مقامی زراعت کی خوبصورتی ہیں بلکہ علاقے کے کاشتکاروں کے لیے روزگار اور آمدن کا اہم ذریعہ بھی ہیں۔

سرحدی علاقوں میں کھجور کے باغات

بلوچستان کی سرزمین جہاں اپنے منفرد اور عجیب و غریب موسمی حالات کی وجہ سے پہچانی جاتی ہے، وہیں اسی زمین پر کھجور کے باغات محنت، زراعت اور مقامی معیشت کی ایک الگ کہانی رقم کر رہے ہیں۔پاک ایران سے ملحقہ سرحدی علاقوں اصبیر، نوتیزئی، نوتان وشاب اور تفتان میں کھجور کے درختوں سے پھل اتارنے کا عمل شروع ہوچکا ہے۔

Date farming in Balochistan supports local agriculture and creates valuable opportunities for rural communities.

نوتان کے باغات میں مختلف اقسام کی کھجوریں

نوتان کے باغات میں تقریباً 6 ہزار کھجور کے درخت موجود ہیں، جہاں مختلف اقسام کی کھجوریں کاشت کی جاتی ہیں۔ان میں ربیع، شریفہ، مضاوتی اور رینگینو خاص طور پر قابلِ ذکر ہیں، جن کی ملک کے مختلف صوبوں میں اچھی مانگ ہے۔ باغات میں بعض ایسی اقسام بھی موجود ہیں جو دیگر ممالک سے لا کر یہاں متعارف کرائی گئی ہیں۔

سالانہ 30 ٹن سے زائد کھجور حاصل

مقامی منیجر اور باغات میں کام کرنے والے افراد نے نظربان بلوچستان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان باغات سے سالانہ 30 ٹن سے زائد کھجور حاصل ہوتی ہے، جبکہ بہتر نگہداشت کی جائے تو پیداوار 50 ٹن سے بھی تجاوز کرسکتی ہے۔

کولڈ اسٹوریج اور بہتر آمدورفت کی ضرورت

باغات سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ اگر محکمہ زراعت اور حکومتی سطح پر تعاون فراہم کیا جائے تو کھجور کی پیداوار میں مزید اضافہ ممکن ہے۔ان کے مطابق کولڈ اسٹوریج کی سہولت اور آمدورفت کا بہتر نظام قائم ہوجائے تو کھجور کو بروقت مارکیٹ تک پہنچایا جاسکتا ہے، جس سے پیداوار کے ضیاع میں کمی اور کاشت کاروں کو بہتر قیمت کے حصول میں مدد مل سکتی ہے۔

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں