100 روپے فی لیٹر رعایت، 800 سی سی تک گاڑیوں اور کم مقدار میں پیٹرول لینے والوں کے لیے بھی سہولت
رعایتی پیٹرول کی فراہمی جاری
اسلام آباد: وزیراعظم آفس کے مطابق خصوصی ریلیف اسکیم کے تحت ملک بھر میں 100 روپے فی لیٹر رعایتی نرخ پر پیٹرول کی فراہمی جاری ہے۔
5 لیٹر سے کم پیٹرول لینے والے صارفین کو بھی ایک ٹوکن پر ہفتے میں 500 روپے تک رعایت ملے گی۔ ہر ہفتے ایک ٹوکن اور ماہانہ 4 ٹوکن جاری کیے جائیں گے۔
800 سی سی تک گاڑیوں کے لیے سہولت
800 سی سی تک گاڑیوں کے مالکان ہر 10 روز میں 10 لیٹر پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر رعایت حاصل کرسکیں گے، جبکہ ماہانہ 10 لیٹر کے 3 ٹوکن جاری کیے جائیں گے۔
PM’s Petrol Relief Scheme Launched Nationwide with Rs100 Per Litre Discount



