Facebook YouTube TikTok WhatsApp
GOB

صدر زرداری سے وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات، صوبے کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

✍️ Nazrban Balochistan 📅 19 Aug 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

آصف علی زرداری کا بلوچستان میں امن، ترقی اور عوامی فلاح کیلئے وفاقی و صوبائی حکومتوں کے مؤثر روابط پر زور

صدر مملکت سے وزیراعلیٰ بلوچستان کی اہم ملاقات

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی، جس میں بلوچستان کی مجموعی صورتحال، امن و امان اور صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے صدرِ مملکت کو صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

President Zardari stresses stronger coordination for Balochistan’s development and security.

بلوچستان کو خصوصی توجہ اور وسائل فراہم کرنے پر زور

ملاقات کے دوران صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بلوچستان میں امن، ترقی اور عوامی فلاح کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان مؤثر روابط ضروری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رقبے کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان کو خصوصی توجہ اور مناسب وسائل فراہم کیے جانے چاہئیں تاکہ صوبے میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کیا جا سکے اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

دہشت گردی کے خاتمے کیلئے عزم کا اظہار

صدرِ مملکت نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں کی جانب سے بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوششیں ہر قیمت پر ناکام بنائی جائیں گی۔

آصف علی زرداری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ دن دور نہیں جب بلوچستان سے دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ ہو جائے گا، جبکہ صوبے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

فریال تالپور اور علی حسن زہری بھی ملاقات میں موجود

ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر اور رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور جبکہ بلوچستان کے سابق وزیر علی حسن زہری بھی موجود تھے۔

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں