Facebook YouTube TikTok WhatsApp
بلوچستان

قلم، تعلیم اور جمہوری جدوجہد سے ملک کی تقدیر بدلی جا سکتی ہے: وزیر داخلہ بلوچستان

✍️ Nazrban Balochistan 📅 13 Sep 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

تشدد کے بجائے قلم، تباہی کے بجائے ترقی اور نفرت کے بجائے امن کا راستہ اپنانا ہوگا، آئین و ریاستی نظام کو تسلیم کرنے والوں سے مذاکرات ہوسکتے ہیں

کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ نوجوان قلم کو اپنا ہتھیار بنائیں، تعلیم حاصل کریں اور پارلیمانی و جمہوری جدوجہد کے ذریعے ملک اور قوم کی تقدیر بدلنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

تشدد کے بجائے ترقی اور امن کا راستہ اپنانے پر زور

مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ بلوچستان اور پاکستان کے بہتر مستقبل کے لیے تشدد کے بجائے قلم، تباہی کے بجائے ترقی اور نفرت کے بجائے امن کا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔ دہشت گردی، تشدد اور نفرت کو مل کر مسترد کرنا ہوگا۔

آئین اور ریاستی نظام تسلیم کرنے والوں سے بات چیت ممکن

صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت نے کبھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا، تاہم بندوق کے زور پر مذاکرات کسی صورت نہیں ہوسکتے۔ ان لوگوں سے ضرور بات چیت ہوگی جو پاکستان کے آئین اور ریاستی نظام کو تسلیم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بحث سے نکلنا ہوگا کہ مذاکرات کس سے ہونے چاہئیں اور کس سے نہیں، اصل توجہ بلوچستان اور پاکستان کی ترقی، امن، خوشحالی اور عوام کے بہتر مستقبل پر مرکوز ہونی چاہیے۔

اتحاد، تعلیم اور شعور ہماری اصل طاقت ہیں

میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ امن تباہ کرنے، عوام کو تقسیم کرنے اور معصوم جانوں کو نقصان پہنچانے والوں کے عزائم کامیاب نہیں ہونے دیے جائیں گے۔ ہماری اصل طاقت اتحاد، تعلیم، محنت، شعور اور وطن سے محبت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں عوام ریاست اور آئینی اداروں کے ساتھ کھڑے ہوکر ترقی کی منازل طے کر رہے ہیں، ہمیں بھی آئین اور جمہوری نظام کے ذریعے آگے بڑھنا ہوگا۔

بندوق کے زور پر اپنی بات منوانے کی اجازت نہیں

وزیر داخلہ بلوچستان نے کہا کہ دنیا میں ریاست اور آئین کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں کے سامنے ریاستی نظام کو کمزور کرنے کی کوئی مثال نہیں۔ بندوق، دہشت گردی اور تشدد کے ذریعے اپنی بات منوانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی.

Balochistan Interior Minister Ziaullah Langau Urges Youth to Choose Education, Democracy and Peace Over Violence

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں