Facebook YouTube TikTok WhatsApp
تعلیم

محکمہ تعلیم بلوچستان کا نیا اکیڈمک کیلنڈر جاری

✍️ Nazrban Balochistan 📅 30 Jul 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

محکمہ اسکول ایجوکیشن بلوچستان نے سمر اور ونٹر زونز کے لیے تعلیمی سال، امتحانات، تعطیلات اور داخلہ مہم کا نیا شیڈول جاری کر دیا۔

کوئٹہ: محکمہ اسکول ایجوکیشن بلوچستان نے سمر زون (گرما علاقوں) اور ونٹر زون (سرما علاقوں) کے لیے نئے تعلیمی اکیڈمک کیلنڈر کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت تعلیمی سال، امتحانات، تعطیلات، داخلہ مہم اور نتائج کے اوقات کار کا باقاعدہ شیڈول مقرر کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سمر زون میں تعلیمی سال یکم جنوری سے شروع ہوگا، جبکہ مڈ ٹرم امتحانات 6 سے 15 مئی تک ہوں گے۔ گرمیوں کی طویل تعطیلات 16 مئی سے 31 جولائی تک جاری رہیں گی، جبکہ مختصر سردائی تعطیلات 22 سے 31 دسمبر تک ہوں گی۔ سمر زون میں داخلہ مہم 15 دسمبر سے 15 فروری تک جاری رہے گی۔

ونٹر زون کے لیے تعلیمی سال یکم مارچ سے شروع ہوگا۔ مڈ ٹرم امتحانات 13 سے 21 جولائی تک لیے جائیں گے، جبکہ 22 سے 31 جولائی تک 10 روزہ مختصر گرمائی تعطیلات ہوں گی۔ طویل سردائی تعطیلات 16 دسمبر سے 28 فروری تک جاری رہیں گی، جبکہ داخلہ مہم 15 فروری سے 15 اپریل تک جاری رہے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دونوں زونز کے لیے آٹھویں جماعت کا اسٹینڈرڈائزڈ امتحان نومبر کے وسط میں منعقد ہوگا، جبکہ اسکولوں کے سالانہ داخلی امتحانات اور میٹرک کے سالانہ امتحانات دسمبر کے پہلے ہفتے میں ہوں گے۔ انٹرکالج سالانہ امتحانات مارچ کے پہلے ہفتے میں منعقد کیے جائیں گے۔

محکمہ تعلیم نے ہدایت کی ہے کہ آٹھویں جماعت کے نتائج 31 دسمبر تک جبکہ میٹرک کے نتائج 28 فروری تک جاری کیے جائیں۔

نوٹیفکیشن میں بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ (BTBB) کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ تعلیمی سال کے آغاز سے قبل تمام سرکاری اسکولوں میں مفت درسی کتب کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ طلبہ کو تعلیمی سرگرمیوں میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں