Facebook YouTube TikTok WhatsApp
GOB

وزیراعلیٰ بلوچستان اور برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، ترقیاتی تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال

✍️ Nazrban Balochistan 📅 21 Jul 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر مس جین میریٹ نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، بلوچستان میں ترقیاتی تعاون اور دوطرفہ روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران بلوچستان میں تعلیم، صحت، گورننس اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کے امکانات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے برطانوی ہائی کمشنر کو صوبے میں جاری اصلاحات، ترقیاتی منصوبوں اور حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صوبے میں امن کا قیام، پائیدار ترقی اور عوامی فلاح حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی کے نئے مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں، جبکہ مختلف شعبوں میں مؤثر اصلاحات کے ذریعے عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

برطانوی ہائی کمشنر مس جین میریٹ نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی اقدامات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔ ملاقات میں دونوں جانب سے مستقبل میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے اور مشترکہ ترقیاتی منصوبوں پر مل کر کام کرنے کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا گیا۔

Keywords : Balochistan, Sarfraz Bugti, UK High Commissioner, Development Cooperation

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں