Facebook YouTube TikTok WhatsApp
GOB

وزیراعلیٰ بلوچستان کا زخمی جج طارق لاشاری سے رابطہ، مکمل تعاون کی یقین دہانی

✍️ Nazrban Balochistan 📅 24 Jul 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے مستونگ فائرنگ میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری کی خیریت دریافت کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مستونگ فائرنگ واقعے میں زخمی ہونے والے ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اور جلد و مکمل صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ نے گفتگو کے دوران زخمی جج کو یقین دلایا کہ صوبائی حکومت ان کی مکمل صحت یابی تک ہر ممکن نگہداشت اور تعاون کو یقینی بنائے گی۔ انہوں نے کہا، “مکمل صحت یابی تک آپ کا مکمل خیال رکھیں گے۔”

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے اور اس واقعے میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لا کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت بلوچستان عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے اور امن و امان کے قیام کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں