وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ناصر خلجی کے گھر جا کر ان کی والدہ کے انتقال پر دلی تعزیت کی، فاتحہ خوانی کی اور مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعا کی۔
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جمعہ کے روز چیف منسٹر سیکرٹریٹ کے ڈائریکٹر کوآرڈینیشن ناصر خلجی کے گھر جا کر ان کی والدہ کے انتقال پر دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ان کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کی۔
وزیراعلیٰ نے ناصر خلجی اور دیگر سوگواران سے ملاقات کے دوران گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور اہل خانہ کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔
اس موقع پر صوبائی وزراء اور اراکین صوبائی اسمبلی بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ موجود تھے۔ انہوں نے بھی ناصر خلجی اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی، مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں وہ ذاتی طور پر سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں اور مرحومہ کے لیے دعا گو ہیں۔



