اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویزات کی بنیاد پر سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے پہلے اور موجودہ دورِ حکومت کے دوران وفاقی حکومت کے قرضوں میں مجموعی طور پر 37 ہزار 307 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔
پی ٹی آئی دور سے تقابلی اعداد و شمار
دستاویزات کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کے تقریباً پونے چار سالہ دور میں وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18 ہزار 327 ارب روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
دستیاب اعداد و شمار کے مطابق شہباز شریف کے دونوں ادوار میں وفاقی حکومت کے قرضوں میں اضافہ پی ٹی آئی حکومت کے تقریباً پونے چار سالہ دور کے مقابلے میں 104 فیصد زیادہ رہا۔
پہلے دور میں 18 ہزار 764 ارب روپے اضافہ
اعداد و شمار کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے پہلے دورِ حکومت میں اپریل 2022 سے جولائی 2023 تک 16 ماہ کے دوران وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18 ہزار 764 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔
موجودہ دور میں 18 ہزار 543 ارب روپے اضافہ
دستاویزات کے مطابق موجودہ حکومت کے ابتدائی 29 ماہ، مارچ 2024 سے جولائی 2026 کے دوران وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18 ہزار 543 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
Pakistan federal government debt rose by Rs37,307 billion during Prime Minister Shehbaz Sharif’s two tenures, according to State Bank of Pakistan data.



