Facebook YouTube TikTok WhatsApp
پاکستان

پی آئی ایم ایس کی نرس راضیہ نورین کو تمغہ شجاعت دینے کی منظوری

✍️ Nazrban Balochistan 📅 16 Sep 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

صدر آصف علی زرداری نے اسپتال میں آتشزدگی کے دوران نومولود کو بچانے پر بہادری کو سراہا

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (PIMS) کی اسٹاف نرس راضیہ نورین کو غیر معمولی بہادری اور فرض شناسی پر تمغہ شجاعت دینے کی منظوری دے دی۔

آتشزدگی میں نومولود کو بچایا

یہ اعزاز 26 اگست 2026 کو پی آئی ایم ایس کی نیونٹل نرسری میں پیش آنے والے افسوسناک آتشزدگی کے واقعے کے تناظر میں دیا جا رہا ہے، جس میں 14 نومولود جاں بحق ہوئے تھے۔

واقعے کے دوران نرس راضیہ نورین نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر آگ سے بچ جانے والے واحد بچے کو بحفاظت نکالا تھا۔

وزیراعظم کی جانب سے بھی پذیرائی

وزیراعظم شہباز شریف نے اس سے قبل نرس راضیہ نورین سے ملاقات کرکے ان کی بے مثال جرات اور فرض سے وابستگی کو سراہا تھا۔ وزیراعظم نے انہیں ایک کروڑ روپے کا چیک بھی دیا اور قومی اعزاز دینے کا اعلان کیا تھا۔

دیگر امور کی بھی منظوری

صدر مملکت نے مختلف قانون سازی اور ادارہ جاتی معاملات سے متعلق دیگر سمریوں کی بھی منظوری دی، جن میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فوک اینڈ ٹریڈیشنل ہیریٹیج (لوک ورثہ) ترمیمی بل 2026، اسٹینڈرڈ ٹائم (انٹرپریٹیشن آف ریفرنسز) ترمیمی بل 2026 اور بحری جہازوں میں خطرناک مواد کے ماحول دوست انتظام سے متعلق بل شامل ہیں۔

اس کے علاوہ صدر نے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی (AFIU) راولپنڈی کے ٹیبل آف آرگنائزیشن اینڈ ایکوپمنٹ (TOE) میں نظرثانی کی بھی منظوری دی۔

PIMS Nurse Razia Noreen to Receive Tamgha-i-Shujaat for Saving Infant During Hospital Fire

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں
↑