Facebook YouTube TikTok WhatsApp
کاروبار

پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگے، نئی قیمتوں کا اعلان

✍️ Nazrban Balochistan 📅 09 Oct 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

پیٹرول 2 روپے 31 پیسے جبکہ ڈیزل 78 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا ہے، جس کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق 9 اکتوبر سے ہوگا۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 31 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 398 روپے 96 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں بھی اضافہ

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 78 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 395 روپے 72 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق 9 اکتوبر سے ہوگا۔

Pakistan Increases Petrol Price by Rs2.31 and Diesel by Rs0.78 per Litre Effective October 9.

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں
↑