Facebook YouTube TikTok WhatsApp
تعلیم

چمن: قاضی عبدالسلام لائبریری کی تزئین و آرائش مکمل

✍️ Nazrban Balochistan 📅 30 Jul 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

بی ایس ڈی آئی کے تحت 4.85 ملین روپے کی لاگت سے قاضی عبدالسلام لائبریری کی بحالی مکمل کر دی گئی، جہاں طلبہ کو جدید تعلیمی سہولیات میسر آئیں گی۔

کوئٹہ/چمن: بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو (BSDI) کے تحت ضلع چمن میں قاضی عبدالسلام لائبریری کی تزئین و آرائش کا منصوبہ مکمل کر لیا گیا، جس سے طلبہ اور شائقینِ مطالعہ کو جدید سہولیات سے آراستہ تعلیمی ماحول میسر آئے گا۔

حکام کے مطابق بی ایس ڈی آئی فیز ٹو کے تحت 4.85 ملین روپے کی لاگت سے لائبریری کی خستہ حال عمارت کی مکمل بحالی کی گئی ہے۔ منصوبے کے دوران نئی فرنیچر، بہتر روشنی، کشادہ مطالعہ ہال اور دیگر جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں تاکہ طلبہ اور قارئین کو بہتر تعلیمی ماحول دستیاب ہو سکے۔

یہ لائبریری علم و ادب کی معروف شخصیت قاضی ملا سلام بابا کے نام سے منسوب ہے۔ منصوبے کے معیار اور تکمیل کا جائزہ لینے کے لیے انجینئر فیاض اور متعلقہ حکام نے لائبریری کا دورہ بھی کیا۔

لائبریری کی بحالی پر طلبہ، اساتذہ اور شہریوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جدید سہولیات سے مزین یہ لائبریری کتب بینی کے فروغ اور نوجوان نسل کی علمی استعداد بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد نے اس موقع پر کہا کہ تعلیم حکومت بلوچستان کی اولین ترجیح ہے اور قاضی عبدالسلام لائبریری کی بحالی نوجوانوں کو بہتر مطالعے کا ماحول فراہم کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں