Facebook YouTube TikTok WhatsApp
بلوچستان

کلی شیخان میں سولر واٹر سپلائی اسکیم مکمل، صاف پانی کی فراہمی شروع

✍️ Nazrban Balochistan 📅 31 Jul 2026 ⏱️ 1 منٹ پڑھنے کا وقت

وزیراعلیٰ بلوچستان کے فنڈ سے مکمل ہونے والی سولر واٹر سپلائی اسکیم کے فعال ہونے سے مستونگ کے علاقے کلی شیخان میں برسوں پرانا پانی کا مسئلہ حل ہونے کی امید پیدا ہوگئی۔

مستونگ: وزیراعلیٰ بلوچستان کے فنڈ سے بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (BSDI) کے تحت ڈپٹی کمشنر مستونگ کی نگرانی میں کلی شیخان کے لیے منظور کردہ سولر واٹر سپلائی اسکیم مکمل کر لی گئی، جس کے بعد علاقے کے مکینوں کو صاف پانی کی فراہمی بھی شروع ہو گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق اس منصوبے کی تکمیل سے کلی شیخان کی وسیع آبادی کو پینے کے صاف پانی کی دستیابی میں نمایاں بہتری آئے گی، جبکہ برسوں سے درپیش پانی کی قلت اور حصولِ آب کی مشکلات میں بھی خاطر خواہ کمی ہوگی۔

سولر واٹر سپلائی اسکیم کے فعال ہونے پر علاقے کے مکینوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت، وزیراعلیٰ بلوچستان اور ڈپٹی کمشنر مستونگ کا شکریہ ادا کیا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ پانی ہر شہری کی بنیادی ضرورت ہے اور اس منصوبے سے ان کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ عوامی فلاح و بہبود کے ایسے ترقیاتی منصوبے مستقبل میں بھی جاری رہیں گے اور اس منصوبے کی تکمیل میں کردار ادا کرنے والے تمام متعلقہ اداروں اور حکام کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

📤 خبر شیئر کریں

متعلقہ خبریں